صدر پر قاتلانہ حملے کی کوشش ۔۔گاڑی سے بم برآمد۔۔

Dec 06, 2021 | 10:02:AM
 صدر کی تقریب۔ پولیس افسر کی گاڑی سے بم برآمد۔۔۔۔
کیپشن:  صدر کی تقریب۔ پولیس افسر کی گاڑی سے بم برآمد۔۔۔۔،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر اردگان  ریلی میں شریک  تھے،پولیس افسر کو بھی اس  ریلی میں جانا تھاجہاں صدر نےریلی میں شرکت کرنی تھی ،گاڑی کی نشاندہی راستے میں ہو گئی۔

 ترک میڈیا کے مطابق طیب اردگان صوبے سیرت میں ایک ریلی میں شریک تھے، اس دوران ریلی کی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑی کے نیچے سے بم برآمد ہو گیا جسے ڈسپوزل اسکوارڈ نے فوراً ناکارہ بنا دیا۔

   واضح رہے پولیس افسر کو مشرقی ترکی میں اس ایونٹ کے لیے جانا تھا جہاں صدر اردوان کو بھی شرکت کرنی تھی۔پولیس افسر کی گاڑی میں بم کی نشاندہی نصیبین شہر میں ہوئی، بم کوناکارہ بنا کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔اردوان کی پارٹی کے نائب سربراہ حمزہ داغ کا کہنا ہے کہ پولیس نے افراتفری سے بچنے کے لیے معلومات جاری کرنے میں تاخیر کی۔

پولیس کی جس گاڑی سے بم برآمد ہوا وہ ریلی سے تقریباً 125 میل دور تھی ،واقعہ کے بعد فرانزک ٹیموں نے کار کو گھیرے میں لے کر انگلیوں کے نشانات اور دیگر شواہد جمع کرلیے۔ مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔حکام کے مطابق اس سے متعلق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

 یہ بھی پڑھیں:    بھارتی فوجیوں نے اپنے ہی 13شہریوں کو بھون ڈالا