بھارت کو بڑا دھچکا ،چین نے متنازع علاقے میں مزید3 گائوں بسا لئے

Dec 06, 2020 | 21:54:PM
بھارت کو بڑا دھچکا ،چین نے متنازع علاقے میں مزید3 گائوں بسا لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چین نے بھارتی علاقے میں مزید 3 گاؤں بسالئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی بھارت کے ساتھ متنازعہ علاقے میں پیش قدمی جاری ہے، چین نے بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں مزید تین گاؤں آباد کرلئے لیکن بھارت کوخبرتک نہ ہوئی۔نئی سیٹلائٹ تصویروں نے بھارت کے ہوش اڑادئیے،بھارت کا کہنا ہے کہ چین سوچے سمجھے منصوبے کے تحت متنازع علاقے میں ہان اور تبت کے باشندوں کوآبادکررہا ہے،چین کے اس قدم کا مقصدبھارتی سسٹراسٹیٹس کی طرف پیش قدمی کرنا ہے۔
بھارت نے تسلیم کیا ہے کہ چین نے ڈوکلام سے صرف سات کلومیٹر دور مزید علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے،بھارت کو نئی سیٹلائٹ تصاویر 28 نومبر کو موصول ہوئی ہیں،ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چین نے متنازع علاقہ میں پچاس سے زائد تعمیرات مکمل کرلی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین کی طرف سے تعمیر کردہ نئی عمارتیں ایک دوسرے سے ایک کلومیٹر کی دوری پر ہیںلیکن چین نے ان تمام تعمیرات کو سٹرک کے ذریعے آپس میں ملادیا ہے اور یہ سٹرک سارا سال ٹریفک کےلئے کھلی رہے گی۔
چین کی طرف جاری نقشے میں بھارت کے زیر تسلط 65 ہزار مربع کلو میٹر کے علاقے کو چین کا حصہ دکھایا گیا ہے،چین کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ چین سے ہی تعلق رکھتا ہے اور تاریخی طور پر جنوبی تبت کا حصہ ہے۔
دوسری طرف بھارت کےلئے چین کا یہ قدم کسی صدمے سے کم نہیں،بھارت نے نہ صرف چین کے اس اقدام پر احتجاج کیا ہے بلکہ چین سے درخواست کی ہے کہ وہ برطانوی حکومت کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان کھینچی گئی میک موہن لائن کا احترام کرے۔