50 ارب پائونڈاچانک چھو منتر،بینک حکا م میں کھلبلی

Dec 06, 2020 | 18:41:PM
 50 ارب پائونڈاچانک چھو منتر،بینک حکا م میں کھلبلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی ایک پبلک اکائونٹس کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ بینک آف انگلینڈ کی 50 ارب پائونڈ مالیت کی برطانوی کرنسی غائب ہے جس کے بعد بینک حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق پبلک اکا ئونٹس کمیٹی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانیہ کے کیش ہینڈلنگ نظام کی نگرانی ناقص ہے جس کی وجہ سے اس بات سے بے خبر ہیں کہ لوگ کیش کیسے اور کیوں استعمال کر رہے ہیں۔اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بینک آف انگلینڈ نے اندازہ لگایا ہے کہ گردش میں موجود تمام کیش میں سے صرف 20 سے 24 فیصد تک لین دین کے لئے استعمال ہوتا ہے یا بچت کیلئے۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئر مین ہلئیر ایم پی نے کہا کہ اس کے بارے میں زیادہ فکر کرنے کی ضرورت ہے کہ 50 بلین پونڈ کرنسی نوٹ کہاں گئے۔یہ رقم پرنٹنگ کی ہوئی برطانوی کرنسی کا تین چوتھائی ہے۔ یہ کیش نہ کسی لین دین یا بچت میں استعمال ہوا ہے بلکہ ہو سکتا ہے بیرون ملک،گھروں یا کالے دھن کی صورت میں غیر قانونی معیشت کا حصہ ہو۔