امریکیوں  کو کورونا ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا، جوبائیڈن

Dec 06, 2020 | 08:43:AM
امریکیوں  کو کورونا ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا، جوبائیڈن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ کے نئے منتخب ہونیوالے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی لوگوں  کو کورونا ویکسین لگوانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔

غیر ملکی  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ان کی حلف برداری کی تقریب پر کورونا کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑے اجتماع نہیں ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ وہ بخوشی اپنے عوام کے سامنے کورونا ویکسین لینے کے لئے تیار ہیں تاکہ اس حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔ نومنتخب امریکی صدر نے ماسک پہننے پر ایک مرتبہ پھر زور دیا۔ان کا یہ بیان سی ڈی سی کی طرف سے تازہ احتیاطی تدابیر جاری کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا ویکسین پرعام افراد کا اعتماد قائم کرنے کے لئے امریکہ کے سابق صدور بارک اوبامہ، جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن نے اعلان کیا تھا کہ وہ پہلے مرحلے میں ازخود ویکسین کی خوراک لیں گے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا  کہ جب 40 فیصد امریکیوں میں ویکسین کے حوالے سے خوف پایا جاتا ہے اور وہ اس کی خوراک لینے سے انکار کرچکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہ رواں کے وسط تک امریکہ میں کورونا ویکسین پہنچ جائے گی۔