وزیراعظم شہباز شریف کا عمران خان کو بڑا سرپرائز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے احکامات معطل کر دیئے۔ وزیراعظم نے ایس ایس پی ڈاکٹر حیدر اشرف کو نوکری پر بحال کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کا وزیر داخلہ کون ہوگا ؟ بڑا نام سامنے آگیا
سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر حیدر اشرف کو نوکری سے برخاست کیا تھا۔ ڈاکٹر حیدر اشرف پر مختلف الزامات پر 28 جنوری 2022 کو نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بحیثیت اپیلینٹ اتھارٹی ڈاکٹر حیدر اشرف کو بحال کیا۔ شہباز شریف نے 28 جنوری سے 4 اگست 2022 تک عرصہ چھٹی میں تبدیل کر دیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈاکٹر حیدر اشرف کی بحالی کا نوٹیفیکیش جاری کر دیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر حیدر اشرف فوری طور پر اپنے فرائض سرانجام دے سکتے ہیں۔