اسمبلیاں تحلیل ہوں گی یا نہیں؟ پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

Aug 06, 2022 | 15:17:PM
فائل فوٹو
کیپشن: خیبر پختون خوا اور پنجاب کی اسمبلی تحلیل کی جائے گی یا نہیں ؟ تحریک انصاف کی قیادت نے فیصلہ کر لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے خیبر پختون خوا اور پنجاب کی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت کو قانونی ماہرین کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے جس میں بتایا گیاہے کہ قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کیلئے وفاقی حکومت پر پریشر ڈالنے کیلئے اگر صوبائی اسمبلیاں تحلیل کی گئیں تو وفاقی حکومت گورنر راج لگا سکتی ہے اور دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو الیکشن کمیشن صرف یہاں الیکشن کروائے گا۔ قانونی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل نہ ہوئی تو دونوں اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی ۔

دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں تمام سیٹیوں پر خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ بھی کر لیاہے ۔