اسرائیل کی غزہ پر بمباری، 15 فلسطینی شہید ،55 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، اسرائیلی حملوں میں 15 فلسطینی شہید اور 55 سے زائد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی حملے کے بعد فلسطینی اسلام جہاد تنظیمو ں کی جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 راکٹ داغے گئے، تاہم زیادہ تر کو اسرائیل کی آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس شیلڈ نے روک دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کئے جانے والے حملے کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند کمانڈر سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے فلسطینی عسکریت پسند کمانڈر کی جانب سے مبینہ طور پر دی جانے والی دھمکیوں کے ردعمل میں یہ کارروائی کی تھی۔
مقامی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔