سوئس کمپنی کا گھڑی چوری ہونے پر متبادل دینے کا اعلان 

Apr 06, 2023 | 20:24:PM
سوئس کمپنی کا گھڑی چوری ہونے پر متبادل دینے کا اعلان 
کیپشن: گھڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کمپنی اوڈیمار پیگے جو سوئس لگژی واچ برانڈ رائل اوک کے نام سے معروف ہے ملک میں گھڑیوں سے متعلق جرائم میں اضافہ کے پیش نظر ایک نئی حیران کن پیشکش شروع کر دی ہے۔ اس سروس کے تحت کسٹمرز اپنے چوری شدہ گھڑیوں کا تبادلہ نئی گھڑیوں سے کر سکیں گے۔
کمپنی کے سی ای او فرانسوا ہنری بنھاماس نے امریکی ادارے کو ایک انٹریو میں بتایا کہ Le Brassus برانڈ جس کی اوسط قیمت تقریبا 50 ہزار سوئس فرانک یا 55 ہزار ڈالر ہے کو 22022 یا 2023 میں خریدے جانے کی صورت میں چوری یا خراب ہونے کی بنا پر واپس کرنے یا مرمت کرنے کی ضمانت دی گئی ہے۔ فرانسوا ہنری بنھاماس نے مزید بتایا کہ ہم اپنے صارفین کی بات سنتے ہیں اور ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ اس وقت دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ ہمارے پاس یورپ اور امریکہ کے اہم شہر ہیں جو اب محفوظ نہیں رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے بتا دیا