معروف سیاسی جماعت کے سربراہ دوسری مرتبہ کورونا کاشکار ہو گئے

Apr 06, 2021 | 19:32:PM
معروف سیاسی جماعت کے سربراہ دوسری مرتبہ کورونا کاشکار ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین برابری پارٹی و معروف گلوکار جواد احمد دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔جواد احمد نے کورونا مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جواد احمد یکم نومبر 2020 کو کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 103 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 924 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 96 ہزار 184 ہوگئی جبکہ 3953 نئے مریض سامنے آگئے۔
 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 953 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 35 ہزار 569، سندھ میں 2 لاکھ 66 ہزار 926، خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 33، بلوچستان میں 19 ہزار 855، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 61، اسلام آباد میں 62 ہزار 211 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 529 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 4 لاکھ 93 ہزار 362 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 665 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 18 ہزار 158 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 645 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 924 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 675، سندھ میں 4 ہزار 510، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 469، اسلام آباد میں 584، بلوچستان میں 211، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 372 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر کس جماعت میں شا مل ہوسکتے ہیں؟اہم سیاسی رہنما نے بڑا دعوی کر دیا