جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

Apr 06, 2021 | 11:11:AM
جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
کیپشن:  مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کیخلاف  ایوان عدل کورٹ  میں بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر کیس ہوئی،عدالت نے جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر لیا گیا۔

 لیگی ایم این اے جاوید لطیف ایوان عدل کورٹ میں پیش ہوئے۔عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات  رہی۔ ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے عبوری ضمانت پر سماعت کی ،تفتیشی افسر نے ضمانت کی درخواست پر رپورٹ پیش کی، جاوید لطیف نے سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔وکیل درخواست گزار  کے مطابق ٹاؤن شپ پولیس نے ریاستی اداروں کیخلاف تقریر کرنے کے الزام میں جھوٹا مقدمہ درج کیا۔جاوید لطیف معصوم ہیں اور وقوعہ سے کوئی لینا دینا نہیں،مقدمہ میں لگائے گئے الزامات مزید تحقیقات کے متقاضی ہیں۔لیگی ایم این اے کیخلاف لگائے الزامات سے متعلق کوئی ثبوت بھی موجود نہیں۔درخواست گزار نے عدالت سےاستدعا کی کہ جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کنفرم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس نہیں بھیجا: شاہد خاقان