امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کووڈ کا شکار

Sep 05, 2023 | 22:47:PM
امریکی خاتون اول جِل بائیڈن کووڈ کا شکار
کیپشن: امریکی صدر اور اہلیہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ ٹیسٹوں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہا ہے کہ خاتون اول جِل بائیڈن کووِڈ 19 سے متاثر ہیں تاہم ان میں وبا کی ہلکی نوعیت کی علامات ہیں،دوسری طرف صدر جو بائیڈن کا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بائیڈن کی 72 سالہ اہلیہ آخری بار گذشتہ سال اگست میں کرونا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں، جب کہ 80 سالہ صدرکا آخری بار جولائی 2022 میں کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔ان کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر الزبتھ الیگزینڈر نے ایک بیان میں کہا کہ کل شام خاتون اول نے کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کرایا تو نتیجہ مثبت آیا تھا۔ اس کے بعد وہ گھر پر ہی ہیں۔بائیڈن پیر کی شام ڈیلاویئر سے اکیلے لوٹے تھے۔وائٹ ہاس نے کہا کہ صدر بائیڈن کا پیر کی شام کووڈ ٹیسٹ ہوا اور ان کا نتیجہ منفی آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ باقاعدگی سے ٹیسٹ اور علامات کی نگرانی کرتے رہیں گے۔حالیہ ہفتوں میں امریکا میں کرونا وائرس کے انفیکشن اور علاج کے لیے ہسپتالوں میں داخلے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہوں میں اضافہ، نوٹیکفیشن جاری