وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق اہم اجلاس

Sep 05, 2023 | 18:22:PM
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق اہم اجلاس
کیپشن: چینی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اہم اجلاس، چینی کی قیمتوں کے متعلق سٹے آرڈرزختم کرانے کیلئے فوری اپیل دائر کرنے کا فیصلہ۔

اجلاس میں سیکرٹری خوراک نے چینی کی قیمتوں میں اضافے اور لاہور ہائی کورٹ کے 2سٹے آرڈرز کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے سٹے آرڈرز کے باعث شوگر ملز کا ریکارڈ نہیں حاصل کر رہے۔سٹے آرڈرز کے باعث چینی کے ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔  چینی کی قیمتو ں میں بے پناہ اضافہ ہواہے جس سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ 

اجلاس میں پنجاب حکومت نے سٹے آرڈرزختم کرانے کے حوالے سے فوری اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقو ی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو اپیل دائر کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ چینی کی قیمتو ں میں استحکام لانے کے لئے سٹے آرڈرز خارج کرانے کے لئے فوری طورپر اپیل دائر کی جائے۔ 

دوسری جانب عدالت نے پنجاب حکومت کو چینی کی قیمتیں مقرر کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع کروانے پر وفاق کو جواب جمع کروانے کے مہلت دے دی گئی۔

جسٹس انوار حسین نے کیس کی مزید سماعت کیلئے دو رکنی بینچ کو سفارش کر کے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی۔

جسٹس انوار حسین نے ایس ڈبلیو، آدم شوگر  ملز سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سمعیہ خالد ایڈوکیٹ پیش ہوئیں۔

خیال رہے کہ درخواست گزاروں نے پنجاب حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹفکیشن کو چیلنج کررکھا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی سنے بغیر کین کمشنر نے چینی کی قمیتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، لہٰذا عدالت چینی  کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹفکیشن کو کالعدم قرار دے ۔