سائنوفارم سے کووڈ کا علاج ۔۔ دواکےکلینکل ٹرائل کا اعلان

Sep 05, 2021 | 20:09:PM
 سائنوفارم سے کووڈ کا علاج ۔۔ دواکےکلینکل ٹرائل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سائنو فارم کے کووڈ 19 کے علاج کے لئے دوا کے کلینکل ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔سائنو فارم کی ویکسین تیار کرنے والی ذیلی کمپنی چائنا نیشنل بائیوٹیک گروپ (سی این جی بی) کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اسے کووڈ 19 کو شکست دینے والے مریضوں کے پلازما پر مبنی وا کے کلینکل ٹرائلز کی منظوری مل گئی ہے۔اس دوا کو چائنا انٹرنیشنل فییئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس)میں پیش کیا گیا تھا۔
کمپنی نے بتایا کہ اسے کلینکل ٹرائل کی منظوری 30 اگست کو مل گئی تھی۔نئی دوا کے ساتھ سی این جی بی نے 6 نئی مصنوعات کو بھی اس موقع پر پیش کیا گیا۔ان میں 2 اپ ڈیٹڈ ویکسینز بھی شامل تھیں جن کو وائرس میں آنے والی میوٹیشنز کے خلاف مو¿ثر قرار دیا جارہا ہے جبکہ ایک اور کووڈ 19 بھی پیش کی گئی جو مونوکلونل اینٹی باڈی پر مشتمل تھی۔سی این بی جی کے مطابق یہ نئی دوا کورونا وائرس کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز کی بہت زیادہ مقدار پر مبنی ہے۔
سی این جی بی کی جانب سے 2020 کے شروع میں کووڈ کے صحتیاب مریضوں کے عطیہ کردہ خون سے پلازما پراڈکٹس تیار کی گئی تھیں اور اس کا ماننا تھا کہ یہ کووڈ 19 سے بہت زیادہ بیمار افراد کے لئے مو¿ثر ترین علاج ہے۔اسی کو مدنظر رکھ کر یہ نئی دوا تیار کی گئی ہے جس کے لیے وائرس ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز کو استعمال کیا گیا اور اسے سابقہ مصنوعات سے زیادہ مو¿ثر قرار دیا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ اس دوا کے کلینکل ٹرائلزکا دورانیہ کتنا ہوگا اور کیا چین سے باہر بھی اس کی آزمائش ہوگی یا نہیں۔کمپنی کی جانب سے بھی نہیں بتایا گیا کہ کب اور کہاں کلینکل ٹرائل کا آغاز ہوگا۔ماہرین کے مطابق یہ دوا ممکنہ طور پر کووڈ سے بہت زیادہ بیمار افراد کے لیے ہوگی اور اس کی قیمت بہت زیادہ ہوسکتی ہے، مگر پھر بھی یہ مونوکلونل اینٹی باڈی ادویات سے سستی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس سے دیگر ادویات جیسے ایچ بی وی اور ایچ آئی وی وغیرہ کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے مگر اس حوالے سے سی این بی جی نے کہا کہ وہ عطیہ کردہ پلازما کی اسکریننگ کے لیے سخت جانچ پڑتال کے میکنزم پر عمل کرتی ہے
 یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ فضاعلی کی زخمی ہونے سے قبل گاڑی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل