آرمی چیف کی تقرری کا عمل رواں ماہ کے آخر میں شروع ہوگا: خواجہ آصف

Oct 05, 2022 | 15:35:PM
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کو شرم آنی چاہیے، سائفر کی کاپی عمران خان نے خود گم کر دی
کیپشن: وفاقی وزیر خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کو شرم آنی چاہیے، سائفر کی کاپی عمران خان نے خود گم کر دی، آرمی چیف کی تقرری کا عمل اس مہینے کے آخر میں شروع ہوگا، عمران خان کو ابھی مزید تڑپنے دو، آرمی چیف کی تقرری پر وقار طریقے سے ہوگی، دس دن پہلے تک آرمی چیف کی تقرری پر ابہام تھا، اب کافی حد تک وہ ابہام ختم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی احتساب بیورو کا تحریری موقف سپریم کورٹ میں جمع

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری میں پانچ لوگوں کو شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے، اس میں سے کسی کو بھی چنا جا سکتا ہے، تمام نام جی ایچ کیو اور آرمی چیف کی طرف سے بھجوائے جاتے ہیں، تمام نامور پر تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سائفر ریاست کا راز ہوتا ہے، ایسے رازداری والی چیزوں کو عوام میں نہیں لانا چاہیے، عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی ہے، الیکشن میں آر ٹی ایس بیٹھنے پر ایسے لوگ اقتدار میں آتے ہیں، اس بندے سے یقیناً حساب لیا جائے گا، یہ خود کو گرفتار کرنے کی بڑھکیں مارتا ہے، جس دن حوالات میں گیا عقل ٹھکانے آ جائے گی۔

 لیگی رہنما نے کہا کہ آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کی بیرونی ساز ش کا بھانڈہ پھوٹ گیا، پاک فوج کی ملک کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں، پاک فوج نے جتنی قربانیاں دیں اتنی کسی ملک نے نہیں دیں، عمران خان مسلسل جھوٹ بول کر سچ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دوستوں کو گالیاں دیتا ہے، اقتدار آتے ہیں چلے جاتے ہیں، عمران خان عوامی جلسوں میں جھوٹ بولتا ہے، عمران خان کا دماغی توازن درست نہیں، پاک فوج آج بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے، عمران خان کو اقتدار کی حوس نے پاگل کر دیا۔

 لیگی رہنما نے کہا کہ یہ ہمارا کوئی ایک کیس بتا دیں جو معاف ہوا ہو، ادارے آئین کے تحت کام کر رہے ہیں، عمران خان کو قبول نہیں، عمران خان کو نومبر کے ہول پڑ رہے ہیں، نومبر بھی خیریت سے گزر جائے گا۔