میزائل لانچ کے ناکام تجربے نے جنوبی کوریا میں خوف وہراس پھیلا دیا

Oct 05, 2022 | 13:55:PM
دنیا, جنوبی کوریا, میزائل, ناکامی, 24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میزائل لانچ کے ناکام تجربے نے جنوبی کوریا میں خوف وہراس پھیلا دیا-

آفیشلز کے مطابق لانچ کیے جانے والے میزائل کی ناکامی کے بعد جنوبی کوریا میں دہشت پھیل گئی۔زمین پر گرنے کے بعد میزائل میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔  شمالی کوریا کے جاپان میں درمیانی رینج کے میزائل چھوڑنے کے بعد سیکیورٹی اتحادی سیول اور واشنگٹن  نے جوابی کارروائی کے طور پر بشمول میزائل لانچ، بمباری اور متعدد مشترکہ مشقیں کیں۔     جنوبی کوریا کی فوج نے منگل کو چھوٹی رینج کا میزائل چھوڑا لیکن تکنیکی خرابی کے باعث لانچ کی تھوڑی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

کوریا کے ایک فوجی اہلکا ر نے یونہاپ نیوز ایجنسی کو واقعے کی تفصیلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میزائل کے پری پلانٹ  میں آگ لگ گئی لیکن اس کا وارہیڈ محفوظ رہا۔   میڈیا پر وائرل ہوئی وڈیو میں نارنجی رنگ کے گولے دیکھے گئے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ گینگ نیونگ ملک کے شمالی ساحل کی جانب موجود ائیر فورس بیس کے قریب لگی تھی۔


واضع رہے 1950-1953 میں امن کے معاہدے کی بجائے جنگ بندی کے بعد سے جنوبی اور شمالی کوریا ابھی تک تکنیکی طور پر جنگ میں ہیں۔

رہائشیوں کا کہنا تھا کہ پہلے ہمیں اندازہ نہیں ہوا کہ کیا ہو رہا ہے کیونکہ فوج کی جانب سے اس طرح کی کسی بھی قسم کی مشق کے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔ کچھ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں لگا کی جنگ شروع ہو چکی ہے لیکن بعدازاں یہ پتہ چلا کہ یہ ایک فوجی مشق کا حصہ ہے۔