مریم نواز کی فیصلہ کالعدم کرنے کی درخواست پر اعتراض لگ گیا

Oct 05, 2021 | 21:59:PM
رجسٹرار ۔آفس۔اعتراض۔مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو۔مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر اورسابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرنے کی متفرق درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔ رجسٹرار آفس نے مریم نوازکی درخواست پر 2 اعتراض کر دیئے۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے اس درخواست میں وہی استدعا کی جو مرکزی اپیل میں کی۔رجسٹرار آفس نے بتایا کہ مریم نواز اپیل میں فریش گراﺅنڈز کورٹ کی اجازت سے ہی لے سکتی ہیں۔رجسٹرار آفس کی جانب سے مریم نواز کی متفرق درخواست پر اعتراضات سے متعلق ان کے وکلاءکو آگاہ کر دیا گیا ہے۔مریم نواز کی متفرق درخواست کل ( بدھ) اسپیشل بنچ کے سامنے اعتراضات کے ساتھ مقرر ہو گی،خصوصی بنچ میں جسٹس عا مر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ مریم نواز کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرنے کے لئے عرفان قادر ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست جمع کرائی گئی تھی۔مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لئے دائر کی گئی درخواست میں سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات کی روشنی میں بریت کی استدعا کی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں۔خاتون کی بطخ کیساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل