پیمرا کا عمران خان کی تقریر ٹی وی چینلز پر دکھانے کا نوٹیفکیشن واپس 

Nov 05, 2022 | 19:03:PM
پاکستان میڈیا ریگولیٹری، عمران کان، تقاریر، میڈیا، دکھانے پر پابندی
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)عمران خان کی تقریر ٹی وی چینلز پر دکھانے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا 
تفصیلات کے مطابق پیمرا نے نیوز چینلز کو عمران خان کی اداروں اور سینئر فوجی افسران کیخلاف انتشار پر مبنی پریس کانفرنس اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی لگا دی تھی ،وفاقی حکومت کی ہدایت پر پہلا نوٹیفکیشن واپس لے لیاگیا۔
یاد رہے کہ قبل ازیں پیمرا نے عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس میڈیا پر دکھانے پر پابندی عائد کر دی تھی،جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی ٹی وی چینل عمران خان کی تقریر یا انٹرویو نشر نہیں کرے گا،نوٹیفکیشن میں کہا گیاتھا کہ تقاریر سے عوام میں نفرت پھیلنے کا خدشہ ہے،عمران خان کی تقاریر ٹاک شوز میں بغیر نگرانی کے نشر کی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کا اعظم سواتی کے بیان پر پارلیمانی لیڈرز پرمشتمل کمیٹی بنانے کااعلان