سونا اور ڈالر سستا ہونے کے بعد سٹاک ایکس چینج سے بھی اچھی خبر آ گئی

May 05, 2023 | 19:32:PM
سونا اور ڈالر سستا ہونے کے بعد سٹاک ایکس چینج سے بھی اچھی خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستانی معیشت کے لحاظ سے آج کا دن کافی اچھا رہا ہے، ڈالر اور سونا سستا ہونے کے بعد  اب سٹاک ایکس چینج سے بھی بہتری کی خبر آئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 148 پوائنٹس کی اضافے  پر ہوا، 100انڈیکس42 ہزار  241 کی سطح پر بند ہوا ہے، 

آج 5.7 ارب روپے مالیت کے 17.8 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کے شئیرز میں لین دین ہوا، 155 کمپنیوں میں تیزی جبکہ 174 کمپنیوں میں منفی رجحان رہا۔ 

دوسری جانباوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے سستا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289.50 روپے سے کم ہوکر 287 روپے کا ہوگیا، یور کی بات کی جائے اس اس کی قدم میں 1 روپے کمی آئی ہے جس کے بعد یورو 316 روپے کا ہوگیا ہے، برطانوی پاونڈ کی بات کی جائے تو پاونڈ کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 50 پیسے اضافہ ہو اہے جس کے بعد پاونڈ  360.50 روپے کا ہوگیا ، 
امارتی درہم 30 پیسے کمی سے 78.20 روپے کا ہوگیا، سعودی ریال 30 پیسے کمی سے 76.20 روپے کا  ہوا ہے ۔