عمران نے علیمہ خان کا اتنا دفاع نہیں کیا جتنا فرح گوگی کا کیا، خواجہ آصف

May 05, 2022 | 22:35:PM
وزیر دفاع، خواجہ آصف، سیالکوٹ شہر، اربوں روپے کہاں گئے،
کیپشن: خواجہ آصف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ ان کو اپنے دامن کے دھبے نظر نہیں آتے،98 کروڑ روپے بنی گالہ سے پی ایم ہاﺅس جانے پر خرچہ ہوا،سیالکوٹ شہر کیلئے آنے والے اربوں روپے کہاں گئے، عمران خان نے علیمہ خان کا اتنا دفاع نہیں کیا جتنا فرح گوگی کا کیا۔
عمران دور میں جیل بیتی سنا تے ہوئے کہاکہ عمران خان کے دور میں شہبازشریف میرے ساتھ والے سیل میں قید تھے ، مجھے گرم پانی دینے سے انکار کیا گیا، شہباز شریف نے اپنے کھانے میں سے مجھے کھانا بھیجا۔
سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ وقت نے ثابت کیا ایک شخص نے ذاتی تسکین کیلئے مقدمات بنائے، 2 ،2 سال گزرنے کے باوجود مقدمات ثابت نہ ہوئے، حمزہ 18 ماہ، شہبازشریف10 ماہ اور مجھے4 ماہ قید ہوئی، ہمارا کمال اتنا ہے ہمارا قائد اور قیادت صبر کے ساتھ کھڑی رہی اور ظلم کا مقابلہ کیا،وہ مقدمات بے بنیاد تھے، پھر وقت بدلا، اللہ نے کمال مہربانی کی،،84 ممبران اسمبلی کا قدم نہیں ڈگمگایا،ہمارے تمام ارکان چٹان کی طرح کھڑے رہے۔
وزیر دفاع نے کہاکہ شہبازشریف میرے ساتھ والے سیل میں قید تھے ، مجھے گرم پانی دینے سے انکار کیا گیا، شہباز شریف نے اپنے کھانے میں سے مجھے کھانا بھیجا، ان کاکہناتھا کہ میرے خاندان کا کوئی فرد میرے عہدے سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھا سکتا،عمران نے واحد کارنامہ یہ کیا کہ ہماری تختی پر اپنی تختی لگا دی۔
خواجہ آصف نے کہاکہ ہم کسی پر مقدمات نہیں بنائیں گے، ہم سیاست دان ہیں، مقدمات بنائیں گے تو کہا جائے گا سیاسی انتقام ہے،مجھے یقین ہے کہ آئین کی بالادستی قائم ہو گی،اس نے بار بار آئین کو پامال کیا،چاہتے تو آرٹیکل 6 کا استعمال کرتے، لیکن چاہتے ہیں اس کا فیصلہ عوام کرے،
انہوں نے کہاکہ ان کو اپنے دامن کے دھبے نظر نہیں آتے،98 کروڑ روپے بنی گالہ سے پی ایم ہاﺅس جانے پر خرچہ ہوا،سیالکوٹ شہر کیلئے آنے والے اربوں روپے کہاں گئے، عمران خان نے علیمہ خان کا اتنا دفاع نہیں کیا جتنا فرح گوگی کا کیا،مجھے کسی انتظامی عہدیدار کے نام کا نہیں پتہ، انتظامیہ کو اپنا کام کرنے دینگے،
انہوں نے کہاکہ ایک کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات اچھے نہ ہونے پر ہماری حکومت گری،ملکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا صدر کہتا ہے بیمار ہوں حلف نہیں لے سکتا،عمران خان نے اپنی ذاتی سیاست کیلئے تمام اداروں کو استعمال کیا۔