اختر جان مینگل نے میثاق مفاہمت کی مشروط حمایت کا عندیہ دے دیا 

Mar 05, 2024 | 14:37:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے میثاق مفاہمت کی مشروط حمایت کا عندیہ دے دیا۔

انہوں نے 24 نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ میثاق معیشت اور میثاق مفاہمت کا نعرہ ہر کسی نے لگایا ہے، کیا وزیراعظم واقعی اس میں سنجیدہ یا ایماندار ہیں؟ اگر وزیراعظم واقعی سنجیدہ ہیں تو سیاسی قیدیوں کو رہا کریں، ہم بلوچستان کے قیدی سیاسی نہیں جنگی قیدیوں میں شمار ہوتے ہیں، کم ازکم جو سیاسی قیدی ہیں ان کو رہا کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مفاہمت کی پہلی اینٹ جمہوریت بڑھنے کی ہے اور جمہوریت کا پہلا اصول آزاد صحافت ہے، اگر آپ مفاہمت چاہتے ہیں تو اسد طور اور عمران ریاض اور دیگر صحافیوں کو رہا کیا جائے، اگر وہ یہ اقدام اٹھائیں گے تو پھر ہم سمجھیں گے کہ واقعتاً وہ مفاہمت کیلئے سنجیدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سیاسی کارکنوں کو رہا کیے بغیر مفاہمت کی بات منافقت لگتی ہے، فواد چوہدری

بلوچستان کی محرومیوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ احساس آج سے نہیں 1947ء سے چلا آرہا ہے، لگتا ہے یہ احساس محرومی مزید بڑھے گا، بلوچستان میں 1973ء کی طرز جیسے آپریشن کا خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک بینڈ باجے والے بینڈ باجے بجاتے رہیں گے، ہم لوگ ناچتے رہیں گے، دائروں کا سفر جاری رہے گا۔