حب اورلسبیلہ میں بلدیاتی الیکشن،ووٹنگ کا عمل مکمل

  کسان  کونسلر ایک نشست  پر جمعیت علماء اسلام کے مولانا شاہ محمد صدیقی 15 ووٹ لیکر کامیاب  قرار 

Mar 05, 2023 | 18:44:PM
 حب اورلسبیلہ میں بلدیاتی الیکشن،ووٹنگ کا عمل مکمل
کیپشن: جمعیت علماء اسلام کے رہنمامولانا شاہ محمد صدیقی کو ہار پہنائے جا رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ضلع حب اور ضلع لسبیلہ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے  میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔

 حب میونسپل کارپوریشن کے  کسان  کونسلر ایک نشست  پر جمعیت علماء اسلام کے رہنمامولانا شاہ محمد صدیقی 15 ووٹ لیکر کامیاب  قرار پائے، حب میونسپل کارپوریشن کے  کسان  کونسلر ایک نشست جام گروپ کے ممتاز مگسی 16 ووٹ لیکر کامیاب  ہوئے۔ 

حب میونسپل کارپوریشن کے  لیبر  کونسلر  نشست نیشنل پارٹی کے بشیر جمالی نے 16 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، حب میونسپل کارپوریشن کے لیبر کونسلر کے  نشست پر  بی این پی مینگل کے جمیل گچکی 15 ووٹ لیکر کامیاب  ہوئے ،حب میونسپل کارپوریشن کے  اقلیت کونسلر   ایک نشست جام گروپ کے اشوک کمار لاسی 16 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ 

حب میونسپل کارپوریشن کے  اقلیت   کونسلر نشست پر مولچند لاسی 15 ووٹ لیکر کامیاب   قرار پائے،میونسپل کارپوریشن حب کے 14 خواتین کے مخصوص نشستوں پر 9 نشستیں لسبیلہ عوامی اتحاد نے جیت لئے ،میونسپل کارپوریشن حب خواتین کی مخصوص نشستوں 5 نشستیں جام گروپ نے جیت لئے۔

 بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں جنرل کونسلر مخصوص نشستوں کے لئے ووٹ کاسٹ کئے گئے، کسان ، لیبر ، اقلیت اور خواتین کے مخصوص نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے ، ضلع حب میں 10 پولنگ اسٹیشن اور ضلع لسبیلہ میں11 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔