پاکستان کوزرعی شعبے میں خود کفیل بنانااولین ترجیح ہے:بلاول بھٹو

Mar 05, 2023 | 17:59:PM
 پاکستان کوزرعی شعبے میں خود کفیل بنانااولین ترجیح ہے:بلاول بھٹو
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کوزرعی شعبے میں خود کفیل بنانااولین ترجیح ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کسانوں کومالی امداد دی جائےگی۔

کراچی  میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ملکی معیشت کوبہت بڑاجھٹکالگا،سیلاب کے اثرات آج بھی بھگت رہے ہیں،سیلاب متاثرین کواکیلانہیں چھوڑیں گے،مہنگائی کی وجہ سے زراعت سے وابستہ طبقہ زیادہ متاثر ہے،چھوٹے کسان کواپنے پاؤں پر کھڑاکرناچاہتے ہیں ۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری کے دور میں زرعی شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی ،سیلاب متاثرین کے ساتھ کئے وعدے ہر قیمت پر پورے کرینگے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارامقابلہ مہنگائی ،بیروزگاری سے ہے،کسی سلیکٹڈ یاکٹھ پتلی سے نہیں ،گرفتاری کے ڈرسے چوہابستر کے نیچے چھپاہواہے،سیاسی چوہے کی بجائے ہماری توجہ عوام کے مسائل پر ہونی چاہیے،عوام کے مسائل دکھانے کی بجائے سیاسی چوہے کودکھایاجارہاہے۔

ڈیجیٹل مردم شماری سے ہمارے اعتراضات دور نہیں ہونگے،مردم شماری مکمل ہوئے بغیر الیکشن ہمیں قبول نہیں ،جائزاور درست مردم شماری ہونی چاہیے،ہمیں موجودہ شکل میں ڈیجیٹل مردم شماری قبول نہیں  ہے۔