ممکنہ گرفتاری ،عمران خان کا بیان بھی سامنے آگیا

Mar 05, 2023 | 15:39:PM
ممکنہ گرفتاری ،عمران خان کا بیان بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عمران خان کا بیان بھی سامنے آگیا ۔کہتے ہیں کہ اس ملک کامستقبل کیا ہوسکتا ہےجس پر حکمران بنا کر مجرم مسلط کر دیے جائیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس ملک کامستقبل کیا ہوسکتا ہےجس پر حکمران بنا کر مجرم مسلط کر دیے جائیں۔شہبازشریف 8ارب کی منی لانڈرنگ میں نیب اور 16 ارب کی کرپشن میں FIA کی جانب سےمجرم قرار پانے والا تھا جب نیب مقدمات پر کارروائی کو التواء کا شکارکرنےوالےجنرل باجوہ نے اسےبچایا۔

مزید کہتے ہیں کہ اس شخص پر مقدمہ چل رہا تھا جب اسےوزارتِ عظمیٰ پر بٹھایا گیا۔تب سےیہ شخص ان اداروں کےسربراہ مقررکرنےپرلگاہواہےجو اس کیخلاف مقدمات کی تحقیقات کررہےہیں -پہلے FIA اور اب نیب- تاکہ 16ارب کی کرپشن اور8ارب کی منی لانڈرنگ کےمقدمات سےخود کومستقل طور پر بری کروا سکے۔ایک ملک اسی طرح تو ”بنانا ریپبلک“ بنتاہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا بدترین وقت ہے،معیشت ڈوب رہی ہے،غلام قوم کچھ نہیں کرسکتی ،آزاد قومیں بڑے کام کرتی ہے۔میں ہجوم کو قوم بنتے دیکھ رہا ہوں ،آصف زرداری نے مرتضیٰ بھٹو کو قتل کروایا ۔

حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع 

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، جنرل سیکرٹری اسد عمر اور فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی۔

یاد رہے عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد لاہور پہنچ چکی ہے،عمران خان کو زمان پارک میں نوٹس تھمایا ،اہلکاروں نے واپس جانے کے بجائے پنجاب پولیس کی نفری طلب کرلی ۔واٹر کینن تیار کرلی گی ۔