اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پشاور دھماکے کی مذمت،’شدید افسوس‘ کا اظہار

Mar 05, 2022 | 21:00:PM
اقوام ،سیکریٹری ،جنرل ،انتونیو، گوتریس
کیپشن: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس(فائل فوٹو)

(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پشاور دھماکے کو ’خوفناک‘ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترکی اردو کی ویب سائٹ پر شئیر کردہ ایک خبر کے مطابق انتونیو گوتریس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عبادت گاہیں، عبادت کےلئے ہوتی ہیں کسی کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں ہوتی۔انہوں نے پشاور واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔سیکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم سے ٹیلی فونک رابطے میں واقعے پر ’شدید افسوس‘ کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے پاکستانی سفیر منیر اکرم سے کہا کہ انہیں پشاور کے واقعے پر شدید افسوس ہے، وہ ذاتی طور پر پشاور کے حوالے سے معلومات رکھتے ہیں اور وہاں کے لوگوں نے ان کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا تھا۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے زور دیا کہ’ حملے میں ملوث ملزمان کا حساب ہونا چاہیے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز پشاور میں نماز جمعہ کےدوران دھماکا ہوا تھا اور اس واقعے میں 57 افراد جاں بحق جبکہ 194 زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  بیوی سے جھگڑے کے بعد 42سالہ شخص نے اپنے ساتھ کیا ظلم کیا۔۔؟