الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کروائے : سلیم مانڈوی والا

Mar 05, 2021 | 10:37:AM
الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کروائے : سلیم مانڈوی والا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ  الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق شفاف انتخابات کروائے،کہیں بھی آئین سے باہر جانے کی کوشش نہیں کی گئی۔

اسلام آباد میں احتسا ب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم کل الیکشن کمیشن کو الزام دے رہے تھے ۔الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق الیکشن شفاف الیکشن کرائے۔الیکشن کمیشن نے کہیں بھی آئین سے باہر جانے کی کوشش نہیں کی ۔سینٹ میں ہم سب کولیگ ہی ہوتے ہیں۔موجودہ چئیرمین سینٹ کے ساتھ بھی تین سال کام کیا ہے۔ہار جیت ایک پراسیس ہے اس میں ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہوجاتے۔

سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ میرے خلاف مقدمات بےبنیاد ہیں،ایک ایک ٹرانزیکشن کا جواب اور منی ٹریل موجود ہے۔نیب نے پہلے کہا ضمنی ریفرنس لانا ہے آج کہا نہیں لانا،نیب پرائیویٹ ٹرانزیکشن میں مداخلت نہیں کر سکتا ,جنرل بلال اور جنرل درانی کیساتھ ہماری ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔دونوں کو پھر گواہ کے طور پر بھی بلایا جائے ,منگلا کور کو اس ٹرانزیکشن میں شامل کرنا غلط بات ہے۔