وزیراعظم شہبازشریف مشکل میں پھنس گئے 

Jun 05, 2022 | 17:07:PM
شہبازشریف ، بیان
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آزادی مارچ میں پی ٹی آئی کارکن کے جاں بحق ہونے کامعاملہ ،صوابی میں سید احمد جان کے بھائی کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کی درخواست جمع کردی گئی ۔ درخواست تھانہ چھوٹا لاہور میں جمع کرائی گئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز،مریم نواز،رانا ثناءاللہ کو نامزد کیا گیا ہے 
تفصیلات کے مطابق درخواست میں آئی جی پنجاب،آئی جی موٹروے،آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کو ملزم نامزد کیا گیا ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میرا بھائی جمہوری حق استعمال کرکے ازادی مارچ میں شریک تھے،موٹروے پل پر نواز شریف اور شہباز شریف کی ایما پر دیگر ملزمان کی نگرانی میں کنٹینر لگا کر غیر قانونی طور پر موٹروے بند کی تھی،میرے بھائی سمیت مارچ کے دیگر شرکا کا قانونی اور ائینی حقوق سلب کئے گئے ،کنٹینر کو ہٹانے کی کوشش میں میرا بھائی پل سے نیچے گر کر جاں بحق ہوا۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ ملزمان کے موٹروے بند کرنے کے غیر قانونی اقدام کی وجہ سے میرا بھائی جاں بحق ہوا،درخواست میں کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف ایف ائی ار درج کی جائے،درخواست جمع کرتے وقت پی ٹی ائی ایم پی اے عبداالسلام افریدی بھی موجودتھے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو بڑا دھچکا۔ناراض رہنما بنی گالہ پہنچ گئے