سی پیک کے 10سال مکمل،شی جن پنگ ، نوازشریف کے ترقی کا شاندار نمونہ ہے:وزیراعظم

Jul 05, 2023 | 13:01:PM
سی پیک کے 10سال مکمل،شی جن پنگ ، نوازشریف کے ترقی کا شاندار نمونہ ہے:وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سی پیک کے 10سال مکمل،وزیراعظم شہبازشریف کی چین اورپاکستان کو مبارک باد،،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا نیا باب ہے،سی پیک شی جن پنگ ، نوازشریف کے ترقی سب کیلئے وژن کا شاندار نمونہ ہے ،افسوس کہ 4سال سی پیک کی راہ میں رکاوٹ آئی،چین جیسے عظیم دوست پر بے بنیاد الزامات عائد ہوئے ،،،سی پیک کے دشمن پاکستان اور خطے میں ترقی، امن، خوشحالی کے دشمن ہیں۔

پاکستان اور چین کےمابین سی پیک کے مفاہمتی یادداشت پردستخط کی ایک دہائی مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ10سال قبل مسلم لیگ ن نے چین کیساتھ مل کر سی پیک شروع کیا،نوازشریف نے چینی صدر سے مل کر سی پیک کاسفر شروع کیا، نوازشریف کی قیادت میں سی پیک کا منصوبہ پروان چڑھا، سی پیک کے تحت ملک میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کئے۔

ضرور پڑھیں :سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی انجینئرز اورورکرز نے سی پیک کو کامیاب بنایا،سی پیک منصوبہ شروع کرنے پر نوازشریف اور انکی ٹیم کا شکرگزار ہوں،چین نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،پچھلی حکومت نے سی پیک میں کیڑے نکالنے کی کوشش کی،امید ہے سی پیک منصوبہ ایک نیا رخ اختیا رکرے گا، پی ٹی آئی دور میں سی پیک منصوبہ نظر انداز کیا گیا،سی پیک انتہائی شفاف منصوبہ ہے،آئی ایم ایف معاہدے کی تمام شرائط کی پاسداری کرینگے،پاکستان ڈیفالٹ ہونے کا دوردورتک خطرہ نہیں۔