مودی کی شکست تب ہوگی جب آزادکشمیر میں خوشحالی ہوگی: بلاول بھٹو 

Jul 05, 2021 | 19:34:PM
مودی کی شکست تب ہوگی جب آزادکشمیر میں خوشحالی ہوگی: بلاول بھٹو 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ مودی کی شکست تب ہوگی جب آزادکشمیر میں خوشحالی ہوگی ،ہماری حکومت آزاد کشمیر میں بننے والی ہے ،ہم عمران کی طرح آپ کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے ،عمران کی تبدیلی اور ن لیگ کی ترقی کو دیکھا آپ تمام سیاسی جماعتوں کو جانتے ہیں ،میں ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو کا ادھورا مشن پورا کرونگا ۔
 نکیال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نکیال کے نوجوان، ساتھیوں آج پانچ جولائی کو آپ کے درمیان موجود ہوں ،جمہوریت، محب وطن پاکستانی کیلئے پانچ جولائی سیاہ ترین دن ہے، آج جمہوریت کو ختم کرکے آمریت کو نافذ کیاگیا جس نے آئین سمیت ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اسی قائد عوام کی حکومت آج ختم کرکے جیل میں ڈال کر تحت دارپرلٹکایا گیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ وہ سمجھتے تھے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو ختم کرکے پاکستان پیپلزپارٹی کو ختم کردیں گے، شہید محترمہ نے پارٹی سنبھال کر دو آمروں کا مقابلہ کیا، اپنے والد کا نامکمل مشن پورا کرنے کیلئے تیس سال جہدوجہد کیا ،27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کو ہم سے چھین لیا گیا ،وہ قوتیں بے نظیر بھٹو کو شہید کرکے جہاں ایل او سی پر شہید محترمہ کے سپاہی کھڑے ہیں جب تک ایک بھی جیالا ہے آپ کے تمام منصوبے ناکام بنائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اسلام آباد اور مظفرآباد میں موجود حکمران آپ سے ڈرتے ہیںان کو معلوم ہے پیپلزپارٹی کے ساتھ عوام کھڑے ہیں آپ ہمارا مقابلہ کرنا چاہتے ہو تو ووٹ سے مقابلہ کرو آپ ہمارے جیالے سے مقابلہ نہیں کرسکتے،پیپلز پارٹی کے جیالے دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کرتے ہیں ،پیپلز پارٹی کے جیالے مودی کے الیکشن میں فتح کیلئے دعا نہیں مانگتے۔پیپلز پارٹی کے جیالے کشمیریوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی کے جیالے مودی کو شادی پر دعوت نہیں دیتے ۔ 
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ کشمیریوں کیلئے ہزار سال جنگ لڑنی پڑے تو لڑیں گے، پیپلز پارٹی نے کشمیر کے مسئلے کو ہر فورم پر اٹھایا ، ہمارا وزیراعظم بزدل اور کٹھ پتلی ہے ، مودی نے کشمیر پر تاریخی حملہ کیا لیکن بزدل نے جواب نہیں دیا، مودی نے حملہ کیا تو اسمبلی فلور پر بزدل نے کہا میں کیا کروں، مودی تاریخی حملہ کرے اور ہمارا وزیراعظم بزدل ہو یہ برداشت نہیں ہوتا۔
بلاول بھٹو کاکہناتھا کہ آزاد کشمیر کے گھر میں خوشی ہے تو یہ مودی کی شکست ہے ، پیپلز پارٹی دور میں پولیس افسر ، ٹیچر ز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا،پیپلز پارٹی عمران خان کی طرح عوام کو لارواث نہیں چھوڑ سکتی، پیپلز پارٹی کو موقع دیں تاکہ میں شہید بینظیر کا نامکمل مشن پورا کروں ۔ 
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا اور نوکریاں چھیننا شروع کر دیں ،عمران خان نے 50لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا ، حکومت میں آ کر تجاوزات کی آڑ میں غریبوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے۔بلاول نے کہاکہ پیپلز پارٹی چور دروازے سے نہیں آتی، عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے ،کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام کریں گے۔
بلاول بھٹو نے لطیف اکبرپر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ لطیف اکبر پر ووٹ کی عزت کرنے والوں نے حملہ کروایا، ووٹ کی عزت کیا بندوق کے زور پر ہوتی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی آپ پر پتھر اور گولی نہیں چلائے گی، ووٹ کی عزت اورکٹھ پتلی والوں کا بھی مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے کشمیریوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے، بھارت کا مقابلہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر فورم پر کرے گا، مودی کی شکست تب ہوگی جب آزادکشمیر میں خوشحالی ہوگی ،ہماری حکومت آزاد کشمیر میں بننے والی ہے ،ہم عمران کی طرح آپ کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے ،عمران کی تبدیلی اور ن لیگ کی ترقی کو دیکھا آپ تمام سیاسی جماعتوں کو جانتے ہیں ،میں ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو کا ادھورا مشن پورا کرونگا ،میں جھوٹ کی سیاست نہیں کرونگا، ایسا نہیں کرونگا کہ جلسہ میں اعلان کچھ اور حکومت میں کچھ اور کروں۔
انہوں نے کہاکہ خارجہ ،معاشی اور جمہوری پالیسی پر ہم کلیئر ہیں، کشمیر کا فیصلہ کشمیر کی عوام کریں گے ،اسلام آباد اور دہلی کشمیر کا فیصلہ نہیں کرے گا ،کشمیر کی آوازاور حکم پر بھارت سے جنگ اور امن ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: سوچ رہا ہوں بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکیں چلانے والوں سے بات کروں ،وزیراعظم کا بڑا بیان