لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Jul 05, 2021 | 15:49:PM
لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس امیر بھٹی کل چھ جولائی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سول، فوجداری آئینی، ٹیکس، الیکشن، سیٹلمنٹ اور سروس کے قوانین پر عبور رکھنے والے سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی 8 مارچ 1962کو بورے والا میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی اور قانون کی تعلیم ملتان سے حاصل کی، جسٹس محمد امیر بھٹی نے 1986 میں بطور وکیل ہائیکورٹ انرولمنٹ حاصل کی اور 1999 میں سیکرٹری ہائیکورٹ بار ملتان منتخب ہوئے۔
 جسٹس محمد امیر بھٹی کا تعلق ایک پڑھے لکھے گھرانے سے ہے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ جسٹس محمد امیر بھٹی بروقت انصاف کی فراہمی کے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔

جسٹس محمد امیربھٹی نے سپریم کورٹ وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کے 10 برس بعد 12 مئی 2011 کو ہائیکورٹ کے جج کے طور پرحلف ا±ٹھایا، جسٹس محمد امیربھٹی امریکن بارایسوسی، انٹرنیشنل بار ایسوسی ایشن لندن کے عہدوں فائز رہے اور مختلف اداروں میں بطور لیگل ایڈوائزر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ وکلا کا کہنا ہے کہ جسٹس محمد امیربھٹی انتہائی قابل اور بہترین فیصلے کرنیوالے جج ہیں۔
سینئرترین جج جسٹس امیر بھٹی51 ویں چیف جسٹس ہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ وکلانئے چیف جسٹس سے پرامید ہیں کہ وہ بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے بہترین اقدامات اٹھائیں گے۔ 
یہ بھی پڑھیں:بیروزگار اساتذہ کے لئے خوشخبری۔۔ 15 ہزار ڈیلی ویجز ٹیچر بھرتی کرنیکا فیصلہ