کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم خیبرپختونخوا بھی پہنچ گئی

Jan 05, 2022 | 21:32:PM
عالمی وبا، کورونا وائرس، خطرناک ترین قسم
کیپشن: کورونا وائرس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی وباکورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم اومی کرون خیبرپختونخوا بھی پہنچ گئی۔
ترجمان محکمہ صحت پشاورکاکہناہے کہ صوبے میں اومی کرون کا پہلا کیس مانسہرہ میں تشخیص ہوا، متاثرہ شخص اور علاقے کو قرنطینہ کرلیا گیا ہے،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ متاثرہ شخص راولپنڈی کا رہائشی ہے ، علاقے میں کنٹیکٹ ٹریسنگ کیلئے اضافی ٹیمیں تفویض کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کے وارے نیارے۔۔۔7 جنوری کو سکول کھلنے کے بعد پھر چھٹیاں
ترجمان محکمہ صحت کاکہناتھا کہ مانسہرہ میں ویکسی نیشن کی شرح مزید بڑھانے کیلئے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،ان کاکہناتھا کہ اومی کرون سے نمٹنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں،اومی کرون کو زیر کرنے کیلئے ویکسی نیشن واحد حل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں مزید چھٹیاں ہوں گی یا نہیں ؟ فائنل فیصلہ آگیا