کوروناویکسین کا انتظام سندھ کے ہر ضلع میں کیا جائے گا، عذرا پیچوہو

Jan 05, 2021 | 20:25:PM
کوروناویکسین کا انتظام سندھ کے ہر ضلع میں کیا جائے گا، عذرا پیچوہو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ویکسین کے سلسلے میں ایک جامع پالیسی بنائے گی۔ وفاق کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ ابھی کرونا ویکسین آنے میں وقت لگے گا۔
 تفصیلات کے مطا بق وزیر صحت سندھ نے کہا ہے کہ اس سے پہلے رواں مہینے کی 15 جنوری کے بعد ویکسین کی دستیابی کا بتایا گیا تھا۔ سندھ حکومت کی طرف سے ویکسین انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد کے بعد ہر ڈویژن میں کرونا ویکسین کے انتظامات کیے جائیں گے۔ ویکسین کے نیٹ ورک کا انتظام سندھ کے ہر ضلع میں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پبلک اور پرائیویٹ فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین پہلے لگائی جائے گی۔ امید ہے وفاقی حکومت کی طرف سے جلد ویکسین کا انتظام کیا جائے گا۔