بلاول نے ایم کیو ایم کو بھی سلیکٹڈ قرار دیدیا

Jan 05, 2021 | 17:07:PM
 بلاول نے ایم کیو ایم کو بھی سلیکٹڈ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹونےا یم کیوایم نمائندوں کوبھی سلیکٹڈقراردےد یا اور کہا کہ ایم کیوایم والے بھی وفاق کاحصہ ہیں ۔ ایم کیوایم نےڈسٹرکٹ کورنگی کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ کورنگی میں ایم کیوایم نے ایک اینٹ نہیں لگائی۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاایم کیوایم میری پیدائش سے پہلے کراچی سے"سلیکٹ"ہوتی رہی،صاف پانی اورانفراسٹرکچرکاوعدہ پورانہیں کیاگیا، پتانہیں ایم کیوایم کس مجبوری کے تحت وفاق کےساتھ ہے، ایم کیوایم اپنی مجبوریوں کے بجائے عوام کی مجبوریوں کاسوچے، ایم کیوایم کے ووٹوں سے وفاقی حکومت قائم ہے، بلاول نے کہا پیپلزپارٹی نے پہلے دن سے مردم شماری پراعتراض کیا ،مردم شماری دوبارہ ہونی چاہئے،انہوں نے کہا بنڈل آئی لینڈوفاق نہیں مقامی لوگوں کاہے،حق سے دستبردار نہیں ہونگے۔

قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے  ذوالفقار علی بھٹو  کے یوم پیدائش پر  اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو  شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی شہید بھٹو کی کاوشوں و منصوبوں کو فراموش نہیں کرسکتا۔

   بلاول  کا کہنا تھا کہ قائدعوام ملک میں جمہوریت، مساوی حقوق کیلئے جدوجہد کا سب سے بڑا آئیکون ہیں،  ذوالفقار علی بھٹو  شہیدنے سقوط ڈھاکا کے بعد سیاسی طور مایوس عوام میں نئی روح پھونکی، سیاسی و سفارتی تدبر سے دشمن سے 90 ہزار جنگی قیدیوں کو رہا کرایا۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے ہزاروں مربع کلومیٹر زمین چھڑائی، ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، ایٹمی پروگرام کا مقصد مستقبل میں ایسا نقصان دوبارہ ہونے سے ملک کو بچانا تھا۔