عام انتخابات 2024: حافظ نعیم الرحمان کا سیدامین الحق سے کانٹے دار مقابلہ

Feb 05, 2024 | 11:36:AM
عام انتخابات 2024: حافظ نعیم الرحمان کا سیدامین الحق سے کانٹے دار مقابلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عام انتخابات  کیلئے انتخابی گہماگہمی عروج پر ہے ، این اے 246  کراچی  سے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا  سیدامین الحق اور  پی ٹی آئی کے حمایتی ملک عارف کیساتھ کانٹے دار مقابلہ متوقع  ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات  کیلئے انتخابی گہماگہمی عروج پر ہے،متعدد حلقوں پر کانٹے کے مقابلے متوقع ہیں, این اے246 کراچی غربی سےسید امین الحق ایم کیوایم ، حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی ، ملک عارف اعوان پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔

 حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کراچی کے امیر ہیں، حیدرآباد کے مڈل کلاس خاندان سے تعلق رکھنے والے حافظ نعیم الرحمان 1988 میں اسلامی جمعیت طلبہ سے منسلک ہوۓ ۔

 جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے حافظ نعیم الرحمان کو 2013 میں امیر جماعت اسلامی کراچی منتخب کیا۔

یہ بھی پڑھیں :این اے 207 شہید بینظیر آباد: آصف زرداری اور شیر محمد رند بلوچ مدمقابل آگئے

ایم کیوایم کے امین الحق سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رہے ہیں۔