اللہ بڑا کارساز ۔۔خاتون نے بس میں بچے کو جنم دیدیا۔۔کس نے بروقت مدد کی۔۔؟

Feb 05, 2022 | 18:36:PM
خاتون , نوازائیدہ ,بچہ
کیپشن: خاتون اور نوازائیدہ بچہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک مصری خاتون کو مسافر بس میں سوار ہوتے ہوئے درد زہ کی شکایت ہوئی۔ خاتون میٹرنٹی ہسپتال جا رہی تھی مگر ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس نے بس کے اندر ہی بچے کوجنم دے دیا۔خوش قسمتی سےاس موقع پر بس کے اندر موجود  ایک نرس نے زچگی کے عمل میں ان کی مدد کی۔

العریبہ ٹی وی کے مطابق  قاہرہ کے جنوب میں سیدہ عائشہ کے علاقے میں اپنے شوہر کے ہمراہ بس میں سوار ہونے کے بعد مصری خاتون نے بچے کی پیدائش کا درد محسوس کیا۔  اس دوران وہ فوراً مدد کے لیے چیخ اٹھی۔اس کی خوش قسمتی سے مسافروں میں ایک نرس بھی شامل تھی جس نے فوری طور پر بس رکوا کر خالی کرا لی اور بچے کی ولادت تک اس کی مدد کرتی ہی۔مسافروں نے نرس کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا جب کہ ماں بننے والی خاتون اور اس کے شوہر نے نرس کا شکریہ ادا کیا۔ مسافر ڈیلیوری تک بس روانگی کے انتظار میں کھڑے رہے۔ نرس کے شوہر حسام سعید نے العربیہ نیٹ کو بتایا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کی اہلیہ نے مشکل وقت میں ایک خاتون کی مدد کی۔میری اہلیہ کی ہمت قابل تحسین ہے۔ اس نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔حسام سعید نے مزید کہا کہ وہ مشکل صورتحال کی وجہ سے تناؤ میں اور پریشان تھے لیکن ان کی اہلیہ نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حقیقی امتحان میں کامیابی حاصل کی اور پیدائش کے عمل میں کامیابی تک خاتون کی مدد کی بلکہ اس کے ساتھ نوزائیدہ بچہ لے کر ہسپتال جانے میں بھی مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی دنیا کی دوسری بڑی ٹی وی سیریز انڈسٹری۔۔پہلے5ڈرامے کونسے۔۔؟