بلا خطرے میں، انٹرا پارٹی الیکشن میں فراڈ کیا گیا: اکبر ایس بابر

Dec 05, 2023 | 16:20:PM
بلا خطرے میں، انٹرا پارٹی الیکشن میں فراڈ کیا گیا: اکبر ایس بابر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ آج بلا خطرے میں ہے، انٹرا پارٹی الیکشن میں فراڈ کیا گیا۔

اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ اس وقت پی ٹی آئی کے کچھ ممبرز بھی ہیں، آج بہت سے لوگوں نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کے خلاف درخواستیں جمع کروائیں، آج ہم سب بلا بچانے نکلیں ہیں، آج بلا خطرے میں ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آخری موقع دیتے ہوئے فیصلہ دیا تھا کہ بلا بچانے کے لئے شفاف الیکشن لازم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ میں دراڑ،نواز شریف سے ڈبل گیم؟اڈیالہ جیل سے بڑا سرپرائز،ساری بساط پلٹ گئی؟

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں فراڈ کیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کے آئین میں نگران چیئرمین کا کوئی ذکر نہیں، ہم نے بہت پہلے طے کیا تھا کہ ایک چئیرمن صرف 2 مرتبہ 3،3 سال کے چیئرمین رہ سکتا ہے، مجھ پر ایزی لوڈ کا الزام لگا اب وہ خود ڈاؤن لوڈ ہوچکے، ہمیں پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بہت عزیز ہے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم یکم دسمبر کو اسلام آباد پی ٹی آئی کےمرکزی دفتر گئے اور کچھ چیزیں مانگیں، موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ جو آپ مانگ رہے ہیں ایسا ہمارے پاس کچھ نہیں ہے۔