ہمارامیچ جیتنے کا پورا پلان تھا، ڈرا کرنے کی کوئی پلاننگ نہیں تھی، بابراعظم 

Dec 05, 2022 | 18:04:PM
راولپنڈی ٹیسٹ، شکست، قومی کرکٹ ٹیم، بابراعظم،
کیپشن: بابراعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ ہمارا میچ جیتنے کا پورا پلان تھا ڈرا کرنے کی کوئی پلاننگ نہیں تھی،ہم نے اپنی کوشش کی مگر تیزی سے وکٹیں گرنے سے مشکلات ہوتی ہیں۔
راولپنڈی میں انگلش ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہاکہ ہر ٹیم کا کھیلنے کااپنا انداز ہوتا ہے ،صورتحال کے حساب سے کھیلنا پڑتا ہے،ہر ٹیم کا اپنا اپنا پلان ہوتا ہے کھیلنے کی ہم نے کوشش بھی کی۔
ان کاکہناتھا کہ ہم فنش اچھا نہیں کر پا رہے،پچ پر ہمارا اچھا ان پٹ تھا، کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ پچ ہمیں ویسی نہیں ملی، موسم کا بھی اس میں کچھ حصہ تھا،آغا اور اظہر علی کے آو¿ٹ ہونے کے بعد لگا کہ میچ میں ہم نیچے جا رہے ہیں،نسیم شاہ اور محمد علی نے اچھا کھیلا ہے۔
بابراعظم نے کہاکہ ہمارا میچ جیتنے کا پورا پلان تھا ڈرا کرنے کی کوئی پلاننگ نہیں تھی،ہم نے اپنی کوشش کی مگر تیزی سے وکٹیں گرنے سے مشکلات ہوتی ہیں،ان کاکہناتھا کہ ہمارے فاسٹ بولرز انجری میں ہیں،اظہر علی کی اتنی زیادہ انجری نہیں لیکن حارث کا کچھ نہیں کہہ سکتے وہ شامل ہونگے یا نہیں،حارث بال پر گرے تھے جس کی وجہ سے زیادہ انجری ہوئی۔
کپتان قومی ٹیم نے کہاکہ ہماری ٹیم بیسٹ 11 سیلیکٹ ہوئی تھی،محمد علی اور محمد وسیم ہماری اچھی سلیکشن تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی