پی آئی اے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ ،قیمتی جانیں بچ گئیں

اسلام آباد سے جدہ فلائٹ کی کراچی ائرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ ،پی آئی اے 741 پائلٹ نے 2012 منٹ پر ٹاور کو مشتبہ تکنیکی مسئلہ سے آگاہ کیا،پائلٹ نے قلات کے قریب سے جہاز کا رخ کراچی کی طرف کردیا

Dec 05, 2022 | 10:07:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی آئی اے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ ،قیمتی جانیں بچ گئیں ۔

اسلام آباد سے جدہ فلائٹ کی کراچی ائرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ ،پی آئی اے 741 پائلٹ نے 2012 منٹ پر ٹاور کو مشتبہ تکنیکی مسئلہ سے آگاہ کیا،پائلٹ نے قلات کے قریب سے جہاز کا رخ کراچی کی طرف کردیا ۔

جہاز اس وقت قلات کے مشرق میں 15 ناٹیکل مائلز پر تھا،جہاز ب2101 بجے حفاظت کراچی ایرپورٹ لینڈ کر گیا،پائلٹ نے کسی قسم کی مدد کی درخواست نہیں کی۔جہاز میں عملے سمیت 410 لوگ سوار تھے۔ پائلٹ نے ریمم ائر ٹربائن ڈپلوئے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

ضرور پڑھیں :روپے کی بے قدری جاری،ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 741 میں دوران پرواز فنی خرابی ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر کو لاونچ منتقل کرکے جہاز کی خرابی دور کردی گئی ہے،ڈیوٹی لمٹ کے باعث نیا عملہ جہاز لے کر جائے گا، جہاز اب نئے وقت کے مطابق 2 بجے روانہ ہوگا۔