کنگ خان نےآئی پی ایل اور کیریبین پریمئر لیگ کے بعد امریکی کر کٹ لیگ بھی خرید لی

Dec 05, 2020 | 17:50:PM
کنگ خان نےآئی پی ایل اور کیریبین پریمئر لیگ کے بعد امریکی کر کٹ لیگ بھی خرید لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مشہور اداکا ر شا ہ رخ خان کچھ الگ کرتے رہتے ہیں،اس با ر بھی انہوں نے انو کھا کا م کر ڈا لا۔آئی پی ایل اور کیریبین پریمئر لیگ کے بعدامریکا میں ایک نئی کرکٹ لیگ کی ٹیم خرید لی ہے۔
 تفصیلا ت کے مطا بق کلکتہ نائٹ رائیڈرزاور ٹرینباگو نائٹ نائٹ رائیڈرزکے مالک شاہ رخ نے لاس اینجلس کی فرنچائز خرید لی ہے اور انہوں نے اس کا نام لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز رکھا ہے۔اس نئی کرکٹ لیگ کو امریکا میں جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لیگ میں 6 ٹیمیں سین فرا نسسکو، واشنگٹن ڈی سی، شیکاگو، ڈلا، نیویارک اور لاس اینجلس شریک ہوں گی۔شاہ رخ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی بڑی لیگ میں سر ما یہ کا ر ی کرنے کیلئے تیا ر ہیں۔