بھارت کا کشمیریوں کے حقوق سے مسلسل انکار غیر قانونی عمل ہے: عارف علوی

Aug 05, 2023 | 12:34:PM
بھارت کا کشمیریوں کے حقوق سے مسلسل انکار غیر قانونی عمل ہے: عارف علوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ 5 اگست کے اقدامات نے مقبوضہ کشمیر کو ایک کھلی جیل میں بدل دیا، کشمیری بھارت کے غیر قانونی اور غاصبانہ تسلط کے خلاف لازوال قربانیاں دے رہے ہیں،بھارت کا کشمیری عوام کے حقوق سے مسلسل انکار ایک غلط اور غیر قانونی عمل ہے۔

یوم استحصال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 ء کو بھارت نے غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں اپنی غیر قانونی اور یکطرفہ کارروائیوں کا آغاز کیا، ان کارروائیوں کا مقصد کشمیری عوام کو بے اختیار کرنا، حق رائے دہی سے محروم کرنا اور ان کی اپنی ہی سرزمین سے بے دخل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ 75 سالوں سے مختلف ہتھکنڈوں اور سازشوں سے کشمیری عوام کے حقوق اور امنگوں کو پامال کر رہا ہے تاہم، 5 اگست 2019 سے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک کھلی جیل میں بدل دیا گیا ہے۔ 

عارف علوی کا کہنا تھا کہ سفارتی دوغلا پن یا بھارتی ریاستی دہشت گردی اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ بھارت کشمیری عوام کو ان کا جائز حق خودارادیت دے کر سلامتی کونسل کی جانب اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔