راجہ ریاض کو جھٹکا: عدالت سے بڑا حکم آگیا

Aug 05, 2022 | 09:06:AM
اپوزیشن لیڈر،راجہ ریاض،لاہور ہائیکورٹ،سپیکر قومی اسمبلی
کیپشن: عدالت سپیکر کو راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کرے: درخواستگزار، فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے راجہ ریاض کی اپوزیشن لیڈر تعیناتی پر سپیکر کو 30 دن میں فیصلے کا حکم دیتے ہوئے درخواست ارسال کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مزمل اختر شبیر نے کیس پر سماعت کی۔ درخواستگزار منیر احمد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ راجہ ریاض کو پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر اپوزیشن لیڈر تعینات کیا گیا۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اراکین کے استعفے منظور نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا اکثریتی جماعت کا سٹیٹس موجود ہے۔ راجا ریاض کی اپوزیشن لیڈر تعیناتی قوانین اور قواعد کے برعکس کی گئی، عدالت سپیکر قومی اسمبلی کو راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کرے ۔

عدالت نے راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کےلئے دائر درخواست سپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کر دی اور اس پر قانون کے مطابق 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔