42فیصد زائد بارش،محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کردی

Apr 05, 2023 | 12:05:PM
42فیصد زائد بارش،محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مارچ کے مہینے میں بارشیں برسانے والے تین سسٹم پاکستان میں داخل ہوئے ،مارچ میں معمول سے 42 فی صد زائد بارش ہوئی،محکمہ موسمیات نے مارچ کا موسمیاتی جائزہ جاری کردیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے گرم دن کے دوران مٹھی میں 6مارچ کو40.5ڈگری ریکارڈ ہوا،سب سے سرد دن اورسرد رات کالام میں یکم مارچ سے6مارچ کے درمیان ریکارڈ ہوئے۔

محکمہ موسمیات  کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سب سے گرم رات 17مارچ کو کراچی ائرپورٹ پر24.5ڈگری درجہ حرارت کے ساتھ ریکارڈ ہوئی،رواں سال مارچ  میں بارش معمول سے42 فیصد زائد رہی،پنجاب میں 24 مارچ کو کوٹ اڈو 64.7 ملی میٹر بارش کے ساتھ زیادہ بارش برسنے والا دن رہا،مارچ میں پارا چنار میں 142 ملی میٹر بارش کے ساتھ بلند بارش کا مہینہ رہا۔

ضرور پڑھیں :آج کا موسم کیسا رہے گا؟

مارچ میں ملک دن اور رات کا درجہ حرارت معمول سے 1.63ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا،ملک کا دن اور رات کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 18.86 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،ملک میں مارچ میں دن اور رات کا درجہ حرارت 20.49ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ملک میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 1.57ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہے۔مارچ  میں دن کا درجہ حرارت 27.40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

مارچ  کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 25.84ڈگری سینٹی گریڈ ہے،مارچ  میں ملک میں رات کے درجہ حرارت معمول سے 2.16 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہے،رواں سال مارچ کی راتیں 1961 کے بعد چھٹی گرم راتیں رہیں،مارچ  میں رات کے اوسط درجہ حرارت 13.56ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ ہوا،مارچ  کا رات کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 11.40ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔