سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے بھائی اینٹی کرپشن کے شکنجے میں آگئے

Apr 05, 2023 | 11:25:AM
سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے بھائی اینٹی کرپشن شکنجے میں آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی مبینہ کرپشن کے معاملے پر اینٹی کرپشن نے حکام کو خط لکھ دیا۔

اینٹی کرپشن راولپنڈی نے نجف حمید سے متعلق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور چکوال کو خط لکھ دیا۔اینٹی کرپشن کے خط میں کہا گیا ہےکہ نجف حمید کی زیر ملکیت زمینوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، انہوں نے گردوار کے عہدے پر ترقی کےلیے کئی سینئرزکو سُپرسیڈ کیا ہے۔

ضرور پڑھیں :جے آئی ٹی نے عمران خان کو آج پھر طلب کرلیا

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ نجف حمید کے آمدن سے زائد اثاثوں میں انکوائری جاری ہے  اور ان کی ملکیتی زمین کی تفصیل درکار ہے۔فیض حمید کے بھائی نجف حمید کو رواں سال 16 فروری کر نائب تحصیل دار کے عہدے سے معطل کیا گیا تھا۔