اداروں میں ریفارمز سے متعلق ٹارگٹ کے بہت قریب ہیں، شبلی فراز

Apr 05, 2021 | 22:47:PM
اداروں میں ریفارمز سے متعلق ٹارگٹ کے بہت قریب ہیں، شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کاکہناہے کہ ریفارمز صبرآزما کام ہوتا ہے اداروں کو مکمل طور پر پرکھاجاتا ہے،اداروں میں ریفامرز سے متعلق جو ہماراٹارگٹ تھااس کے قریب ہیں ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ جب ہماری حکومت آئی تھی اس وقت ہمیں تجربہ کار لوگ چاہئے تھے ،پی ٹی آئی میں نئے چہرے ہیں نوجوان بھی پارلیمنٹ کا حصہ بنے ۔
ان کاکہناتھا کہ ملکی اثاثوں کواپنی ذات کے فائدہ کیلئے بری طرح سے ہینڈل کیاگیا،ایسی صورتحال پیدا کی جس کی مثال ریکوڈک جیسے کیسز ہیں،ایسے معاہدے کئے گئے جس کو آج بھی بھگت رہے ہیں ، پی ٹی آئی سینیٹر نے کہاکہ ماضی میں ہمارے جتنے بھی عالمی کیسز تھے وہ بدقسمتی سے ہارے ہیں ،کیا جان بوجھ کر اچھے وکیل نہیں رکھے جاتے یا کیسز کمزور کئے جاتے ہیں ۔
شبلی فراز نے کہاکہ ماضی میں ملک کیساتھ عالمی سطح پر بھی اپنوں میں بندر بانٹ کی گئی ،کیا سیاسی مقاصدکیلئے عالمی سطح پر پاکستان کے کیسز کو کمزور کیاگیا،ان کاکہناتھاکہ پہلی مرتبہ ایسا وزیراعظم ملا جس کا اپنا کوئی کاروبار نہیں ہے،پہلی بار ایسا وزیراعظم ملا جس کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کی پنجا ب حکومت پر شدید تنقید،کچا چٹھا کھو ل کے رکھ دیا