اگلے اڑھائی سال میں عوام کو حقیقی کارکردگی نظرآئیگی، وزیراعظم عمران خان

Apr 05, 2021 | 17:44:PM
اگلے اڑھائی سال میں عوام کو حقیقی کارکردگی نظرآئیگی، وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے اگلے اڑھائی سال کارکردگی کے قرار دے دیئے،انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں عوام کو حقیقی کارکردگی نظرآئےگی ، پارٹی رہنما اور ترجمان گراں فروشی، مہنگائی پر نظر رکھیں،مہنگائی کیخلاف ہماری حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا،اجلاس میں شہزاداکبر نے بنیادی اشیائے خورونوش کے حوالے سے قانون سازی پر بریفنگ دی ، وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہماری حکومت بنیادی اشیا کے حوالے سے قانون سازی کررہی ہے۔
حماد اظہر نے اجلاس کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی ، وزیراعظم نے گزشتہ ڈھائی سال میں حکومتی کامیابیوں کو اجاگرکرنے کی ہدایت دیدی، وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہو گی۔

ترجمانوں نے گھبرانے کی اجازت مانگنے والی خاتون کی کال کا تذکرہ چھیڑدیا،شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم صاحب!آپ نے گھبرانہ نہیں والی کال سنی اور تسلی سے جواب دیا،وزیراعظم نے کہاکہ اپوزیشن کو مزید دبانے کی ضرورت نہیں ،وہ پہلے ہی دب چکی،عوام کو بتائیں کہ ٹیکس محصولات نے ریکارڈ توڑ دیا، زیادہ ٹیکس جمع ہوگا تو عوام کی زندگیاں آسان بنانے کا موقع ملے گا۔
وزیراعظم نے حماد اظہر کو معاشی اشاریوں کی سمری ترجمانوں کو دینے کی ہدایت کی ،وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ آپ نے عوام سے منسلک ہو کر دل جیت لیا،آپ جو بھی بات کررہے تھے، حقیقت پسندانہ بات تھی،لوگ سنناچاہتے ہیں امید ہے یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے249پرالیکشن کمیشن ان ایکشن،بڑی پا بندی لگا دی