اپیکس کمیٹی اجلاس ،اہم قومی اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے پر اتفاق 

Oct 04, 2023 | 21:50:PM
 اپیکس کمیٹی اجلاس ،اہم قومی اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے پر اتفاق 
کیپشن: نگران وزیراعظم کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)نگران وزیراعظم انوارالحق کے زیرصدارت اپیکس کمیٹی اجلاس میں اہم قومی اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کا طویل اجلاس ساڑھے آٹھ گھنٹے جاری رہا، اجلاس میں آرمی چیف ،صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرانے شرکت کی،اجلاس میں سرمایہ کاری اور مختلف منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی،اجلاس میں اہم فیصلے بھی لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی اجلاس میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے لائحہ عمل پر مشاورت ہوئی،اپیکس کمیٹی میں اہم قومی اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا،اس کے علاوہ سردیوں میں گیس کی کمی پوری کرنے کیلئے اہم معاہدوں کا فیصلہ کیا گیا،ریکوڈک میں دوست ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی پر بھی مشاورت ہوئی،
اجلاس میں تاپی گیس پائی لائن منصوبے پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مالی خسارہ ختم کرنے کیلئے مختلف تجاویز کی بھی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی