مسلم لیگ ق کا تنظیم سازی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا اعادہ

Nov 04, 2023 | 21:15:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ق)کے چیف آرگنائزر چودھری سرور، جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری شافع حسین اور سابق ایم این اے و صدر ویمن ونگ مسز فرح خان کی زیر صدارت اہم اجلاس مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں خواتین کی تنظیم سازی اور ممبر شپ کیلئے اقدامات مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا گیا اس موقع پر مختلف عہدوں کیلئے نوٹیفکیشن بھی جاری کئے گئے۔
 پاکستان مسلم لیگ نے 8 فروری کے انتخابات کیلئے اپنے منشور کیلئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ملک کو کرپشن سے پاک کرنا چاہتی ہے ، زراعت کی بہتری اور ترقی ، صحت و تعلیم کی سہولیات تمام افراد کو برابری کی سطح پر ملیں، نئے ہسپتال اور نئے تعلیمی ادارے بنائے جائیں گے۔ ایک سال میں مکمل ہونے والے ڈیمز کی تعمیر شروع کی جائے گی اس کے علاوہ نوجوان نسل کو بہتر مستقبل دینے کیلئے بین الاقوامی سطح کے ٹیکنیکل ایجوکیشن سنٹر بنائے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈکپ؛ بھارت کے بعد ایک اور ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی