سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، سیاسی جماعتوں کو پرامن رہنا چاہیئے: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن

Nov 04, 2022 | 09:37:AM
سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، سیاسی جماعتوں کو پرامن رہنا چاہیئے: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن
کیپشن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ عمران خان کی ریلی میں فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف لندن میں تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انٹونی بلنکن نے عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پرامن رہنما چاہیئے، سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔

انٹونی بلنکن نے عمران خان کی ریلی میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے بھی افسوس کا اظہار کیا۔