زرمبادلہ ذخائر10 ارب4 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے 

May 04, 2023 | 21:19:PM
زرمبادلہ ذخائر10 ارب4 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے 
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1 کروڑ90 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 4 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 28 اپریل تک ادائیگی پرسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ،جس کے باعث سٹیٹ بینک کے ذخائر گھٹ کر 4ارب 45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
مرکزی بینک کاکہناہے کہ اپریل تک کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.50 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا ،کمرشل بینکوں کے ذخائر بڑھ کر5 ارب 58 کرور 60 لاکھ ڈالر ہوگئے ،ملکی مجموعی ذخائر 1.90 کروڑ ڈالر اضافے سے 10 ارب 4 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے تک کی کمی ہونی چاہیے ، خواجہ آصف محمود