اداروں کے خلاف بیانات۔ چوہدری شجاعت نے بڑا بیان دیدیا

May 04, 2022 | 13:15:PM
اداروں کے خلاف بیانات۔ چوہدری شجاعت نے بڑا بیان دیدیا
کیپشن: چودھری شجاعت حسین پرویز الہیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بیانات سے ہر کسی کو گریز کرنا چاہیے۔

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے ظہور پیلس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہمارا ضمیر صاف ہے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی، آپسی اختلافات کی افواہیں اڑانے والوں کا کوئی علاج نہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سب کہہ رہے ہیں ہمارا آپس میں اختلاف ہے اور چوہدری سالک چلا گیا لیکن وہ کہیں نہیں گیا، چوہدری شجاعت نے جب کان پکڑ کر کہا سیدھے ہو جاؤ تو سب اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے۔

   چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ الیکشن و سیاست میں سولو فلائٹ کی گنجائش نہیں ہوتی، موضوع بحث بنے لیکن ہمارے آپسی اختلافات کی نہ کوئی وجہ ہے اور نہ کوئی ایسی بات ہے، معمول کے اختلافات ہر گھر میں ہوتے ہیں اور سوچ رائے الگ ہونے کے باوجود سب ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مرتضیٰ سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مقرر
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سیاست میں ضروری نہیں کہ آپ سیاست میں اتریں اور فوری عہدہ مل جائے، عہدوں کا فائدہ تب ہوتا ہے جب ساتھ عزت بھی ملے اور آپ کے کام بھی نظر آئیں، میں تو اللہ تعالیٰ سے یہی کہتا ہوں جو بھی عہدہ دے عزت سے دے کیونکہ اگر عزت نہیں تو کچھ نہیں۔

 پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ 1950 سے چوہدری ظہور الہٰی خاندان سیاست کا مرکز و محور چلا آرہا ہے، چوہدری ظہور الہٰی نے ہم بھائیوں کو اور ہم نے اپنی نسل کو ایک ہی بات سکھائی کہ بڑوں کی عزت کرنی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اور سعودی ولی عہد میں رابطہ، تعلقات مزید مستحکم بنانے کا عزم