رمضان کی آمد آمد، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی 

Mar 04, 2024 | 21:44:PM
رمضان کی آمد آمد، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی 
کیپشن: یوٹیلیٹی سٹورز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)یوٹیلیٹی سٹورز پرساڑھے7ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر چائے کی800 گرام قیمت میں100 روپے کمی کی گئی ہے،بیسن اور کھجور فی کلو 50 روپے سستا ہو گیا جبکہ دودھ کے فی لیٹر ٹیٹرا پیک قیمت میں 30 روپے کی کمی کردی گئی ، اسی طرح دالیں ،چاول اورکوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے کی کمی کی گئی ہے،مشروبات کی 800 ملی لیٹر قیمت میں 30 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 ،گھی کی فی کلو قیمت 365 اورآٹے کے10 کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے برقرار ہوگی۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکیج کے تحت قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 5 مارچ سے ہوگاجو چاند رات تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں 10مارچ تک چھٹیوں کا اعلان